۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اجتماع

حوزہ/ ادارۂ الباقر کے شعبۂ تبلیغات اور مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے اراکین کا مدینہ سیداں گجرات پاکستان میں استقبالِ ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے فکری اور تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ الباقر کے شعبۂ تبلیغات اور مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے اراکین کا مدینہ سیداں گجرات پاکستان میں استقبالِ ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے فکری اور تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام گجرات میں مبلغین کا عظیم اجتماع

اجتماع میں گجرات، وزیر آباد، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں مبلغین امامیہ اور آئمہ جمعہ والجماعت نے شرکت کی۔

مبلغین امامیہ کے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ماہِ مبارک رمضان کی فضیلت و اہمیت، ماہ مبارک میں تبلیغ کے مواقع ، امامت و ولایت اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر گفتگو کی۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام گجرات میں مبلغین کا عظیم اجتماع

مدیر و منتظم مجلس علماء امامیہ جناب حجت الاسلام چوہدری ضیغم عباس نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سربراہ مجلس علماء امامیہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے شرکاء کو تبریک و تہنیت پیش کی۔ انہوں نے مبلغین امامیہ کے لیے سربراہ ادارہ کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے مواعظ و نصائح بیان فرمائے۔

جامعہ الولایہ اسلام آباد کے فاضل مدرس جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد اشفاق حسینی نے ماہ مبارک رمضان کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر شرکائے محفل سے خطاب کیا۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام گجرات میں مبلغین کا عظیم اجتماع

مجلس علماء امامیہ کے شعبہ تربیت کے مدیر اور جامعہ الولایہ اسلام آباد کے فاضل مدرس جناب حجت الاسلام والمسلمین سید جاوید حسین شیرازی نے امامت و ولایت کے موضوع پر مخاطبین سے گفتگو کی۔

ادارۂ الباقر کے شعبہ مطالعات کے ڈائریکٹر اور ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ جناب سید ابن حسن بخاری نے مسئلہ فلسطین پر بیان کے علاؤہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کیوجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کے پیش نظر فیصلے کے تکنیکی و قانونی پہلوؤں اور اثرات پر روشنی ڈالی۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام گجرات میں مبلغین کا عظیم اجتماع

یاد رہے کہ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان کے سلسلہ میں ہونے والے مبلغین امامیہ کے اجتماعات کا سلسلہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا، جس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز کے اراکین امامیہ کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .